لکھنؤ: 26 دسمبر(ایجنسی) یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس(یو ایس بی یو) کی اپیل پر نیشنل بینکوں کے ملازمین کے ہڑتال کی وجہ سے بینکوں میں کام نہیں ہوا۔
آل انڈیا بینک آفیسرس فیڈریشن لکھنؤ کے سکریٹری دلیپ چوہان نے یہاں بتایا کہ لکھنؤ سمیت ریاست کے سبھی اضلاع کے نیشنل بینک کے ملازمین آج ہڑتال پررہے۔ ملازمین نے اپنے بینکوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
راجدھانی لکھنؤ میں حضرت گنج واقع
اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الہ آباد بینک، یونین بینک آف اندیا سمیت سبھی بینکوں کے ملازمین نے احتجاج کیا۔ ہڑتال کو نوقومی تنظیموں کی یونیونوں نے حمایت کی۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ تنخواہ میں خامیوں کو دور کرنے اور بینکوں کے انضمام کی مخالفت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ کل نو بینکوں نے آج ہڑتال بلائی تھی۔ ہڑتال کامیاب رہا۔ قابل ذکر ہے کہ 21 دسمبر کو بینک افسران کی ہڑتال تھی 22 دسمبر کو سنیچر تھا اور 23 دسمبر کو اتوا ہونے کی وجہ سے بینک بند تھے 24 دسمبر کو بینکوں میں کام کاج ہوا تھا اور پھر 25 دسمر کو کرسمس کی چھٹی کی وجہ سے اور 26 دسمبر کو ہڑتال کی وجہ سے بینک بند رہے۔ ملک بھر میں تقریبا 10 لاکھ بینک ملازم آج ہڑتال پرتھے۔ بینک ملازمین نے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت میں مارچ نکالا، ہڑتال سے کروڑو روپئے کا کاروبار متاثر ہونے کا دعوی کیا گاہے۔